انگلینڈ سے ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شکست، اعظم خان کی کارکردگی پر تنقید
اسپورٹس

انگلینڈ سے ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شکست، اعظم خان کی کارکردگی پر تنقید

Omair AlaviOmair Alavi
0 Views

پاکستان نے انگلینڈ کو جیت کے لیے 158 رنز کا ہدف دیا تھا۔ انگلینڈ نے تین وکٹوں کے نقصان پر 16 ویں اوور میں ہدف حاصل کرلیا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا اور تیسرا میچ بارش کی وجہ سے نہیں کھیلا جا سکا تھا۔ ویب ڈیسک — ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے انعقاد سے ایک روز قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کی تیاریوں کو دھچکا لگا ہے اور گرین شرٹس کو انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شکست ہوئی ہے۔ ورلڈ کپ کی تیاریوں سے قبل اس سیریز کو اہم قرار دیا جا رہا تھا کیوں کہ گرین شرٹس بغیر وارم اپ میچز کے اپنے ورلڈ کپ سفر کا آغاز کرے گی۔ چھ جون کو پاکستان کا پہلا میچ امریکہ کے ساتھ ہو گا۔ اوول میں جمعرات کو کھیلے گئے چوتھے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں میزبان انگلینڈ نے پاکستان کو سات وکٹ سے شکست دے کر سیریز دو صفر سے اپنے نام کرلی۔ سیریز کا پہلا اور تیسرا میچ بارش اور خراب موسم کی وجہ سے کھیلا نہیں جا سکتا تھا۔ دوسرے میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف 23 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی۔ پاکستان کی اننگز کی خاص بات کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان کی بطور اوپنر واپسی تھی۔ بابر، رضوان جوڑی کی واپسی کے باوجود مڈل آرڈر پھر ناکام اوپننگ میں صائم ایوب کے مسلسل نہ رنز کرنے کے بعد آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں بابر اور رضوان کی جوڑی کو دوبارہ آزمایا گیا اور ان دونوں نے پہلے چھ اوورز میں 59 رنز اسکور کرکے ٹیم کو اچھا آغاز فراہم کیا۔ البتہ بابر اور رضوان کی اوپننگ میں واپسی کے باوجود ٹیم کا مڈل آرڈر ایک مرتبہ پھر ناکام رہا۔