ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: وہ کھلاڑی جو بازی پلٹ سکتے ہیں
اسپورٹس

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: وہ کھلاڑی جو بازی پلٹ سکتے ہیں

Omair AlaviOmair Alavi
0 Views

امریکہ میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں 20 ٹیمیں شریک ہو رہی ہیں میگا ایونٹ میں شریک ٹیموں میں کئی ایسے کھلاڑی شامل ہیں جو بازی پلٹ سکتے ہیں اور اسی لیے ان پر ٹیم کی کارکردگی کا انحصار ہوگا بھارت کے روہت شرما ایونٹ کے سب سے زیادہ تجربہ کار کپتان ہیں بابر اعظم واحد بیٹر ہیں جو ہر فارمیٹ کے ٹاپ فائیو میں شامل ہیں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تاریخ میں ایک اور بڑا اپ سیٹ اُس وقت ہوا جب جمعرات کو کھیلے گئے میچ میں امریکہ نے پاکستان ٹیم کو سپر اوور میں شکست دے دی۔ ڈیلس میں کھیلے گئے میچ میں سال 2009 کی ورلڈ کپ چمپیئن پاکستان ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے سات وکٹوں کے نقصان پر 159 رنز بنائے۔ جواب میں امریکی ٹیم نے آخری اوور میں 14 رنز اسکور کرکے اسکور برابر کردیا۔ امریکہ کی ٹیم نے تین وکٹوں کے نقصان پر مقررہ 20 اوور میں 159 رنز بنائے۔ میچ برابر ہونے کے بعد اسے فیصلہ کن بنانے کے لیے معاملہ سپر اوور کی طرف گیا جہاں امریکہ کی ٹیم نے ایک اوور میں محمد عامر کی وائیڈز کی بدولت ایک وکٹ پر 18 رنز اسکور کیے جس کے جواب میں گرین شرٹس ایک وکٹ کے نقصان پر 13 رنز ہی بنا سکی۔ امریکی ٹیم کے کپتان مونانک پٹیل نے اس جیت کو ایک بڑی کامیابی قرار دیا ہے۔ لیکن یہ پہلا موقع نہیں کہ بظاہر کمزور دکھنے والی یا نئی ٹیم نے کسی مضبوط یا چمپیئن ٹیم کو شکست دی ہو۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ایسے کئی مواقع آئے ہیں جب بڑی ٹیم کو چھوٹے حریف کے ہاتھوں اپ سیٹ شکست ہوئی۔ جمعرات کے میچ کے علاوہ ایسے گیارہ ایپ سیٹ میچز پر ایک نظر ڈالتے ہیں۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2007: زمبابوے کی آسٹریلیا کے خلاف تاریخی کامیابی سب سے پہلے ذکر کرتے ہیں پہلے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا جب 2007 میں زمبابوے نے آسٹریلیا کوشکست دے کر تہلکہ مچادیا تھا۔ ایڈم گلکرسٹ، میتھیو ہیڈن، رکی پونٹنگ اور مائیکل ہسسی کی موجودگی کے باوجود آسٹریلوی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں نو وکٹوں پر 138 رنز بناسکی تھی۔

جواب میں وکٹ کیپر برینڈن ٹیلر کے ناقابل شکست 60 رنز کی بدولت زمبابوے نے ہدف ایک گیند قبل حاصل کرکے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تاریخ کا پہلا اپ سیٹ کیا۔

بریٹ لی، مچل جانسن اور نیتھن بریکن بھی زمبابوے کے بلے بازوں کو قابو نہ کرسکے تھے اور انہوں نے ایک تاریخی کامیابی حاصل کی تھی۔